the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
پیار کی کوئی حد مقرر نہیں، پیار سے قبل جوڑے ساتھ جینے اور مرنے کی قسمیں کھاتے ہیں مگر کسی ایک کی جانب سے پیار میں دھوکا دوسرے فریق کو آگ بگولہ کر دیتا ہے ایسا ہی ہندوستانی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جب ایک لڑکی اپنے بے وفا محبوب کے شادی کے منڈپ پر پہنچی اور کئی لوگوں کے ساتھ آئی دولہے میاں کو اغواء کیا اور رفو چکر ہو گئی۔ بھارتی ریاست اتر پردیش میں اشوک کمار نامی نوجوان ایک کلینک پر کمپاﺅڈر کے طور پر کام کرتا تھا جب کہ اسی کلینک پر کام کرنے والی لڑکی کے ساتھ پیار ہو گیا دونوں کے تعلقات بہت حدتک آگے بڑھ گئے۔ لیکن چند ماہ قبل اشوک کے گھر والوں نے اس کا رشتہ دوسری جگہ طے کر کے اس کی منگنی بھی کر دی، منگنی کے بعد اشوک نے اپنی محبوبہ سے تمام



روابط منقطع کردئیے وہ لڑکی کی کالز سنتا اور نہ ہی اسے ایس ایم ایس اور واٹس ایپ پر کوئی جواب دیتا۔ عینی شاہدین کے مطابق گذشتہ روز اشوک کی شادی کی تقریب تھی، جو ں ہی شادی کی رسومات کا آغاز ہوا تو اس کی محبوبہ درجنوں مردوں کے ساتھ مسلح ہو کر آگئی، اس نے اشوک کو بے وفائی کا طعنہ دیا اور کہا  پیار ہم سے کر رہے ہو اور شادی کسی اور سے یہ ہم سے برداشت نہیں ہوگا یہ کہنے کے بعد اس نے دولہے کو کالر سے پکڑا اور اپنی کار میں دھکیل دیا اس کے بعد کار میں بیٹھ کر وہ رفو چکر ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ سارا ڈرامہ اشوک اور اس کی محبوبہ دونوں کا رچایا ہوا ہے کسی کی مرضی کے بغیر سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں اغواء نہیں کیا جاسکتا، ہم بہت جلد جوڑے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.